ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں کشمیر میں دہشت گردی اور جنگ بندی کی خلاف ورزی سے متعلق واقعات میں 190افراد ہلاک

جموں کشمیر میں دہشت گردی اور جنگ بندی کی خلاف ورزی سے متعلق واقعات میں 190افراد ہلاک

Mon, 20 Jun 2016 00:50:42  SO Admin   S.O. News Service

سری نگر 19جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)۔ جموں کشمیر میں دہشت گردی سے منسلک تشدد اور پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی سے منسلک واقعات میں ایک سال میں 47سکیورٹی اور 108دہشت گردوں سمیت 190سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی۔یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کے 15جنوری سے اس سال کے 15جنوری تک کے ہیں۔اسمبلی میں اپوزیشن نیشنل کانفرنس کے لیڈر اے ایم ساگر کے ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے بتایا کہ اس مدت میں تقریبا 800لوگوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ دہشت گردی سے منسلک واقعات میں چار بار مجسٹریٹ سطح کی تحقیقات کا حکم دیاگیا۔ محکمہ داخلہ کی ذمہ داری بھی سنبھالنےوالی محبوبہ نے کہا کہ 15جنوری، 2015سے 15جنوری، 2016 کے درمیان دہشت گردی سے منسلک 146واقعات پیش آئے جس میں 108دہشت گرد، 39سکیورٹی اور 22شہریوں سمیت 169افراد ہلاک ہو ئے۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران سرحد پار سے فائرنگ کے 181واقعات پیش آئے جس میں 8 سکیورٹی سمیت 22افراد کی موت ہو ئی اور 13سکیورٹی سمیت 75افراد زخمی ہو ئے۔محبوبہ نے بتایا کہ اننت ناگ، پلوامہ، کولگام اور شوپیاں میں کل 61دہشت گردانہ واقعات ہوئے جس میں 12سکیورٹی اور 34دہشت گردوں سمیت 54لوگوں کی موت ہوئی۔


Share: